نرم دل آدمی نے سڑک پر بیٹھے بے گھر آدمی بھکاری کو رات رہنے کیلئے اپنے گھر میں کمرہ دے دیا
کہتے ہیں کہ آج کل بھلائی کا زمانہ نہیں، اور شاید ٹھیک ہی کہتے ہیں. برطانیہ میں ایک نیک دل معمر آدمی کے ساتھ پیش آنے والا ظالمانہ واقعہ ایک ایسی ہی افسوسناک مثال ہے جسے جان کر انسان کا اچھائی سے اعتماد ہی اٹھ جائے.دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ضعیف العمر شخص بل کائی نے رات کے وقت ایک بھکاری کو اپنے گھر کے سامنے کسمپرسی کے عالم میں بیٹھے دیکھا تو اسے اپنے ساتھ اندر لے آئے. 74 سالہ بل نے بھکاری کو نا صرف اچھا کھانا کھلایا بلکہ آرام دہ نیند کے لئے ایک علیحدہ کمرے میں اپنے ہاتھوں سے بستر بھی لگا کر دیا.
دوسری جانب بدبخت بھکاری کچھ اور ہی منصوبہ بندی کر رہا تھا. اسے تنہا زندگی گزارنے والے بل کی ضعیف العمری کا بھی کچھ خیال نہ آیا اور رات کے وقت اٹھ کر چوری کی نیت سے گھر کی تلاشی لینے لگا. گھر میں موجود رقم چرانے کے بعد اس نے ایک دراز میں پڑا وہ ہار بھی چرا لیا جو بوڑھے ب کی آنجہانی اہلیہ کی نشانی تھا.
جب ضعیف شخص کی آنکھ کھلی تو اس نے بھکاری کو چوری کرتے ہوئے دیکھا، لیکن وہ فوری طورپر وہاں سے فرار ہو گیا.بل نے اس ظالمانہ واقعے کے باوجود درگزر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ’’شاید لوگ مجھے احمق کہیں گے لیکن میں کسی کو بھی مشکل میں دیکھ کر اس کی مدد کئے بغیر نہیں رہ سکتا. میں ہمیشہ لوگوں میں اچھائی کو دیکھتا ہوں اور ان کے برے پہلوؤں کو نظر انداز کردیتا ہوں. مجھے افسوس ہے کہ اس شخص نے میری اچھائی کا بدلہ برائی سے دیا ہے، لیکن میں اس کیلئے دعا کرتا ہوں کہ خدا اسے ہدایت دے اور اس کے دل میں نیکی اور رحم ڈالے.‘‘

ConversionConversion EmoticonEmoticon